مشرف نے کہاہم امریکہ کے غلام ہیں مگر تسلیم نہیں کرتے: مولانا فضل الرحمن
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جمیعت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مجھے ایک بار سابق صدرپرویز مشرف نے پوچھا تھا کہ ہم سب امریکہ کے غلام ہیں مگر ایسا تسلیم کیوں نہیں کرتے؟ تو میں نے انہیں جواب دیا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہم امریکہ کے غلام ہیں۔ سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تو ہین آمیز خاکوں کی اشاعت قابل مذمت ہے مگر مغرب میں کوئی ایسا کام کرے تو دماغی مریض اور کوئی مسلمان کرے تو اسے انتہاءپسند کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ ہماری ضرورت نہیں ہے بلکہ ہم تو اس مشکل میں خود پھنس گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 21 ویں آئینی ترمیم کو متنازع بنا دیا گیا ہے اور اس کو متفقہ بنانے کیلئے 22 ویں ترمیم کی ضرورت ہے۔
جماعت الدعوة کے اثاثے منجمد، حافظ سعید پر بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد کر دی گئی