نیند کے دوران سمارٹ فون آپ کیلئے لاکھوں نیکیاں اکٹھی کرسکتا ہے، اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالیں

نیند کے دوران سمارٹ فون آپ کیلئے لاکھوں نیکیاں اکٹھی کرسکتا ہے، اس کارِ خیر ...
نیند کے دوران سمارٹ فون آپ کیلئے لاکھوں نیکیاں اکٹھی کرسکتا ہے، اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) جب آپ سورہے ہوتے ہیں تو آپ کا موبائل فون بھی آرام کررہا ہوتا ہے حالانکہ اگر آپ چاہیں تو اس دوران یہ انسانی زندگی بچانے اور خوفناک بیماریوں کا حل تلاش کرنے کیلئے استعمال ہوسکتا ہے۔
امریکا کے ممتاز ترین تعلیمی ادارے سٹینفرڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے Folding@home نامی ایپ تیار کی ہے جسے انسٹال کرنے پر آپ کا فون فارغ وقت میں سائنسی تحقیق کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ دراصل یہ ایک ایسا پراجیکٹ ہے کہ جس کیلئے ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں پروسیسرز کی ضرورت ہے ناکہ بیماریاں پیدا کرنے والے پروٹین سٹرکچر پر تحقیق کی جاسکے۔

مائیکرو سافٹ نے ’ سپارٹن ‘ نامی ویب براﺅزر لانے کا فیصلہ کر لیا

جب آپ کا فون زیر استعمال نہیں ہوتا تو ایپ کے ذریعے اس کا پروسیسر یونیورسٹی کے تحقیقی پراجیکٹ کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ یہ تحقیق آپ کے فون کے ڈیٹا، پروگراموں اور بیٹری وغیرہ پر بالکل اثر انداز نہیں ہوتی بلکہ یہ سمجھیں کہ آپ بغیر کچھ خرچ کئے ایک نیک کام کا حصہ بن جاتے ہیں۔ تحقیق کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ کے ذریعے الزائمرز، ہنگٹن ڈزیز اور کینسر جیسی بیماریوں کی ادویات اور علاج دریافت کرنے میں مدد ملے گی۔