پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو منظر عام پر لایا جائے ،ہائی کورٹ نے وزیر اعظم انکوائری کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی

پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو منظر عام پر لایا جائے ،ہائی کورٹ نے وزیر اعظم ...
پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو منظر عام پر لایا جائے ،ہائی کورٹ نے وزیر اعظم انکوائری کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پٹرول بحران پر وزیر اعظم کے حکم پر قائم انکوائری کمیٹی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ بحران کا ذمہ دار جو کوئی بھی ہے اسے چھپانے کی بجائے منظرعام پر لانا چاہیے۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے پٹرول بحران کے خلاف ایڈووکیٹ صفدر شاہین پیرزادہ اور گوہر نواز سندھو کی درخواستوں پر سماعت کی، وزارت پٹرولیم کے افسروں نے پیش ہو کر بتایا کہ آئل کمپنی پارکو تکنیکی خرابی کے باعث بند ہو گئی تھی جس کی وجہ سے پٹرول کی قلت شدید ہوئی، یہ کمپنی جنوبی پنجاب اور لاہور کو پٹرول سپلائی کرتی ہے جبکہ دھند کی وجہ سے بھی تیل کی سپلائی کا عمل تاخیر کا شکار ہوا، سرکاری وکیل نے کہا کہ پٹرول کی بحرانی کیفیت بہتر ہو رہی ہے.

جماعت الدعوة کے اثاثے منجمد، حافظ سعید پر بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد کر دی گئی

امید ہے کہ چند دنوں میں صورتحال کنٹرول ہو جائے گی، درخواست گزاروں نے کہا کہ بحران کے ذمہ داروں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے، سرکاری وکیل کے بیان پر عدالت نے 6 فروری کو انکوائری کمیٹی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے قرار دیا کہ پٹرول شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے اور.اس بحران سے عوام کے حقوق شدید متاثر ہوئے ہیں، اس بحران کا جو کوئی بھی ذمہ دار ہے اسے چھپانا نہیں بلکہ منظرعام پر لانا چاہئے اور سزا ملنی چاہیے، عدالت نے آئندہ سماعت پر وزارت پٹرولیم اور آئل کمپنیوں کے اجلاس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیاہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -