پوسٹل سروسز کے ملازمین سے الاﺅنس واپس لینے کا حکم معطل،حکومتی پالیسیاں عجیب ہیں ،معاملات کیسے چلیں گے : ہائی کورٹ

پوسٹل سروسز کے ملازمین سے الاﺅنس واپس لینے کا حکم معطل،حکومتی پالیسیاں عجیب ...
پوسٹل سروسز کے ملازمین سے الاﺅنس واپس لینے کا حکم معطل،حکومتی پالیسیاں عجیب ہیں ،معاملات کیسے چلیں گے : ہائی کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پوسٹل سروسز کے گریڈ ایک تا پندرہ کے سینکڑوں ملازمین سے گزشتہ 5برسوں کا ادا کردہ گڈ پرفارمنس الاﺅنس واپس لینے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ یہ پالیسیاں بھی عجیب ہیں ۔حکومت کی پالیسیاں ایسی ہی رہیں تو سرکاری معاملات کیسے چلیں گے۔مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے چیئرمین نیشنل آرگنائزیشن آف پوسٹل ایمپلائز غلام رسول کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل اقبال احمد ڈھڈی نے موقف اختیار کیا کہ ملک بھر میں پوسٹل سروسز کے تحت کام کرنے والے گریڈ ایک تا پندرہ کے سینکڑوں ملازمین کو 2004 سے بہتر کارکردگی پر فی ملازم 115روپے گڈ پرفارمنس الاﺅنس دیا جا رہا ہے مگر اب وزارت خزانہ کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ ان ملازمین سے 2009سے لے کر2014تک ادا کردہ گڈ پرفارمنس الاﺅنس واپس لیا جائے اور الاﺅنس کی ریکوری تک ان کی تنخواہیں ادا نہ کی جائیں۔

پیر پگاڑا کی بلاول بھٹوسے متعلق پیشن گوئی سچ ثابت ہونے والی ہے :ارباب غلام رحیم

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کی طرف سے جاری یہ نوٹیفکیشن غیرقانونی اور ملازمت کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے، وفاقی حکومت کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ اس الاﺅنس کی فنانس ڈویڑن کی طرف سے منظوری نہیں دی گئی تھی جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کی پالیسیاں ایسی ہی رہیں تو سرکاری معاملات کیسے چلیں گے، عدالت نے گڈ پرفارمنس الاﺅنس ریکوری کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حکومت سے 24مارچ تک جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -