پاکستانی فوجی کا سلمان خان کو تھپڑ

پاکستانی فوجی کا سلمان خان کو تھپڑ
پاکستانی فوجی کا سلمان خان کو تھپڑ

  


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)آپ نے سلمان خان کو ویلن کی پٹائی کرتے ہوئے تو ضرور دیکھا ہوگا لیکن اگر آپ کو دیکھنے کو ملے کہ ایک پاکستانی فوجی نے دبنگ خان کو تھپڑ دے مارا ہے تو آپ کو کیسا لگے گا؟اپنی نئی آنے والی فلم میں ایک سین میں انہیں پاکستانی فوجی کا تھپڑ کھانا پڑتا ہے۔فلم میں ایک منظر میں دکھایا گیا ہے کہ سلمان پاکستانی علاقے میں گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ دلچسپ منظر ان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں شامل ہے جس میں کرینہ کپور ان کے مدمقابل ہیروئن کا کردار نبھا رہی ہیں۔

بھارتی موسیکار اے آر رحمان نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی

سلمان آج کل اسی فلم کے منظر کی عکسبندی کروانے میں مصروف ہیں جس میں سلمان خان کو پاکستانی علاقے میں گھسنے پر سرحد پر مامور پاکستانی فوجی ان کے بیگ کی تلاشی لے کر پہلے تو انہیں ’ہتھکڑی‘ دکھاتا ہے اور پھر ان کی طرف سے کچھ کہنے پر انہیں ایک کرارا تھپڑ مارتا ہے۔ اسی دوران فوجی جوان یہ کہتا بھی دکھائی دیتاہے کہ تم رات کا اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں گھسنا چاہتے تھے اس لئے تمہیں سزا دی گئی ہے۔

مزید : تفریح


loading...