دنیا کا سب سے غیر محفوظ پاس ورڈ، کہیں آپ کا پاس ورڈ بھی یہی تونہیں؟
شکاگو (نیوز ڈیسک) کمزور اور آسان پاس ورڈ رکھنے کا لازمی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کوئی نہ کوئی اس کا اندازہ لگا کر اپ کے ای میل یا فیس بک اکاﺅنٹ میں گھس جاتا ہے اور نہ صرف پرائیویٹ معلومات چوری ہو جاتی ہیں بلکہ آپ دوبارہ اپنا اکاﺅنٹ کھولنے کے قابل بھی نہیں رہتے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی Splash Data کا کہنا ہے کہ خطرناک نتائج کے باوجود لوگ کمزور پاس ورڈ استعمال کر رہے ہیں۔ کمپنی نے سالانہ پاس ورڈ لسٹ جاری کی ہے جس میں کمزور ترین پاس ورڈ "123456" کو قرار دیا گیا ہے۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مارگن سلین کہتے ہیں کہ لوگ عموماً ترتیب میں آنے والے اعداد کو پاس ورڈ رکھ لیتے ہیں اور "123456٬ کے علاوہ "1234567" اور "123456789" بھی عام استعمال ہونے و الے پاس ورڈ ہیں۔ اس کے علاوہ "qwerty"، "football" ،"dragon"، "Cricket" اور "baseball" بھی عام استعمال ہونے والے پاس ورڈ ہیں۔ بعض لوگ تو لفظ "Password" کو ہی اپنا پاس ورڈ رکھ لیتے ہیں۔
اسلام دشمن تحریک کے بانی کو منہ کی کھانا پڑ گئی
سلین کہتے ہیں کہ کبھی بھی صرف اعداد پر مشتمل پاس ورڈ نہ رکھیں چاہے یہ آپ کو کتنا ہی مشکل کیوں نہ لگ رہا ہو۔ بہتر طریقہ یہ ہے کہ نمبروں اور الفاظ کو ملا کر پاس ورڈ بنائیں اور اپنے پسندیدہ کھیل، ملک یا بچوں کے ناموں کو پاس ورڈ کے طور پر ہرگز استعمال نہ کریں کیونکہ یہ بھی باآسانی چوری ہو جاتے ہیں۔