بھاٹی گیٹ واقعہ ، پولیس نے ابتدائی رپورٹ مکمل کر لی ، طلباءپر کوئی تشدد نہیں ہوا : رپورٹ

بھاٹی گیٹ واقعہ ، پولیس نے ابتدائی رپورٹ مکمل کر لی ، طلباءپر کوئی تشدد نہیں ...
بھاٹی گیٹ واقعہ ، پولیس نے ابتدائی رپورٹ مکمل کر لی ، طلباءپر کوئی تشدد نہیں ہوا : رپورٹ

  


لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھاٹی گیٹ میں احتجاج کرنے والے طلباءپر پولیس تشدد کے حوالے سے رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ رپورٹ میں کسی قسم کا کوئی تشدد ثابت نہیں ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں واقع گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے طلباءنے فیس میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا جس پر مبینہ طور پر پولیس نے تشدد کیا۔واقعے کی انکوائری کے حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انہوں نے ایس پی مجاہد اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم تھی جنہوں نے رپورٹ مکمل کر لی ہے۔

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا دورہ افغانستان

ڈی آئی جی آپریشنز نے میڈیا کو بتایا ہے کہ زخمی فہد کے والد الیاس نے دونوں ایس پیز کو الگ الگ بیان دیا جس میں اس نے بتایا ہے کہ اس کا بیٹا پولیس تشدد سے نہیں دھکم پیل کی وجہ سے گر گیا تھا جس کے باعث اسے چوٹ لگ گئی۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ احتجاجی طلباءپر تشدد پولیس کی جانب سے نہیں کیا گیا جبکہ ایس ایچ او کو صرف امن و امان کے پیش نظر موقع پر بھیجا گیا تھا۔

زخمی طالب علم فہد کے والد الیاس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس کے بیٹے کو چوٹ پولیس تشدد کی وجہ سے نہیں بلکہ گرنے کی وجہ سے لگی ہے ۔انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ جب پولیس نے ان کے بیٹے پر کوئی تشدد نہیں کیا تو وہ بھی کسی کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...