شوہر نے اپنی بے وفا بیوی کا پول انٹرنیٹ پر کھول دیا، دنیا کو حیران و افسردہ کردیا

شوہر نے اپنی بے وفا بیوی کا پول انٹرنیٹ پر کھول دیا، دنیا کو حیران و افسردہ ...
شوہر نے اپنی بے وفا بیوی کا پول انٹرنیٹ پر کھول دیا، دنیا کو حیران و افسردہ کردیا

  


لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) شریک حیات کی بے وفائی یقینا ایک دردناک سانحہ ہے لیکن ایک دل شکستہ خاوند نے اپنی بیوی کی بدکرداری کے ایک ایک لمحے کی داستان براہ راست انٹرنیٹ پر سنا کر نئی مثال قائم کر دی ہے۔

مشہور سوشل میڈیا ویب سائٹ Reddit کے صارف نے بیوی کے فون کی اتفاقاً تلاشی لی تو زیک نامی شخص کے ساتھ فحش گفتگو، تصاویر اور منصوبوں کی تفصیلات ملیں۔ اس شخص کو یہ سب دیکھ کر شدید جھٹکا لگا کیونکہ وہ دونوں آٹھ سال سے بظاہر نہایت محبت بھری زندگی گزار رہے تھے۔ تکلیف دہ انکشافات کے بعد اس شخص نے ایک جاسوس کی خدمات حاصل کیں اور خود بھی بیوی کی نگرانی کیلئے نکل کھڑا ہوا اور ساتھ ساتھ تمام تفصیلات اپنے موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ پر بھی بھیجتا گیا۔ جب ہزاروں لاکھوں لوگ اس کی پوسٹس پڑھ رہے تھے تو اس نے لکھا:

1/17/2015 (4:04 pm): میری بیوی جینی اور اس کی بہن کارلی ایک شخص کے ساتھ ہوٹل میں جا رہی ہیں اور میرا جاسوس ان کے پیچھے ہے۔

1/17/2015 (4:11 pm): دونوں بہنیں اور ایک عام سی شکل و صورت والا ان کا ساتھی ہوٹل کی لابی سے چابی لے کر ایک کمرے میں چلے گئے ہیں۔

1/17/2015 (4:16 pm): یقینا وہ تینوں اندر وہی کر رہے ہیں جس کا مجھے خدشہ تھا۔ میں اور میرا جاسوس نہیں دیکھ سکتے کہ وہ اس وقت کس حال میں ہیں۔

وہ خط جو خاتون نے 50 برس تک اپنے شوہر سے چھپائے رکھا

اس کے بعد اگلی پوسٹ دوسرے دن آئی جس میں اس شخص نے بتایا کہ اس کی بیوی اور سالی نے ساری رات اس شخص کے ساتھ گزاری تھی۔ جب اس نے پوچھ گچھ کی تو اس کی بیوی جینی نے اجنبی کے ساتھ جنسی تعلق کا اعتراف کر لیا جبکہ یہ بھی بتایا کہ اس کی بہن کارلی محض اس کا ساتھ دینے کیلئے شامل ہوئی تھی۔ آخری پوسٹ کے مطابق دونوں کے درمیان طلاق کیلئے قانونی کارروائی جاری ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بے وفا بیوی کی جاسوسی کی جہانی براہ راست نشر کرنے پر ملے جلے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ اکثر کا کہنا ہے کہ یہ داستان کسی بھی سسپنس فلم سے زیادہ دلچسپ تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...