یمنی صدر اور وزیر اعظم پوری کابینہ سمیت مستعفی

یمنی صدر اور وزیر اعظم پوری کابینہ سمیت مستعفی
یمنی صدر اور وزیر اعظم پوری کابینہ سمیت مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں جاری مسلسل پر تشدد احتجاج کے نتیجے میں یمن کے صدر اور وزیر اعظم نے پوری کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے یمن کے دارلحکومت میں حکومت مخالف باغیوں کے مظاہرے جاری تھے اور منگل سے صدارتی محل پر قبضہ کر کے صدر منصوری ہادی کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ باغیوں کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات پر حکومت کیساتھ ابتدائی معاہدے کے باوجود جھڑپیں جاری تھیں جس پر صدر اور وزیر اعظم نے استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ باغیوں کی طرف سے اس اعلان پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔