کیا آپ کو لفظ News کے لفظی معنی معلوم ہیں؟ جو آپ سمجھتے ہیں وہ درست نہیں

کیا آپ کو لفظ News کے لفظی معنی معلوم ہیں؟ جو آپ سمجھتے ہیں وہ درست نہیں
کیا آپ کو لفظ News کے لفظی معنی معلوم ہیں؟ جو آپ سمجھتے ہیں وہ درست نہیں

  


لاہور (نیوز ڈیسک) انگریزی زبان کا لفظ News جسے ہم اردو میں ”نیوز“ لکھتے ہیں ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے اور ہم صبح شام اخبار اور ٹی وی کے ذریعے نیوز پڑھتے، سنتے اور دیکھتے ہیں۔ آج ذرا اس لفظ کے متعلق بھی کچھ غور کرلیا جائے کہ آکر یہ کیسے بنا۔ اس کے متعلق سب سے عام پائی جانے والی کہانی یہ ہے کہ اسے چار سمتوں کے ناموں یعنی North, East, West, South کے پہلے حروف لے کر بنایا گیا ہے اور اس طرح N، E، W اور S کو ملا کر News بن گیا۔ اس کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ خبریں چونکہ چاروں سمتوں سے آرہی ہوتی ہیں اس لئے ایسا کیا گیا۔

سعودی عرب میں جنسی ادویات کی فروخت کرنے والا استاد گرفتار

حقیقت میں یہ کہانی بالکل بے بنیاد ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ انگریزی لفظ New کی جمع News بنالی گئی یعنی نئی چیزیں، باتیں یا معلومات اور پھر یہ لفظ خبروں کیلئے استعمال ہونے لگا کیونکہ خبروں کی صورت میں ہمیں نئی باتیں پتہ چلتی ہیں۔ لفظ New اسم صفت ہے اور انگریزی میں اسم صفت کی جمع نہیں ہوتی البتہ کئی دیگر یورپی زبانوں میں اسم صفت کی جمع ہوتی ہے لہٰذا کسی صاحب نے New کی بھی جمع ایجاد کردی اور یوں لفظ News وجود میں آگیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...