گلیکسی S6، سام سنگ نے اپیل کو پیچھے چھوڑنے کیلئے اہم قدم اٹھالیا
سیول (نیوز ڈیسک) دنیا کی دو بڑی موبائل فون کمپنیوں سام سنگ اور ایپل میں جنگ شدت اختیار کر گئی ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سام سنگ نے ایپل کو پچھاڑنے کیلئے اپنے آنے والے سمارٹ فون میں اپنا تیار کردہ پراسیسر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے پہلے سام سنگ Qualcomm کمپنی کا پراسیسر استعمال کر رہی تھی مگر نئے ماڈل گلیکسی S6 کیلئے سام سنگ خود پراسیسر تیار کرے گا۔ امریکی ٹی وی ”بلوم برگ“ کے مطابق کوالکوم کمپنی کا Snapdragon810 سام سنگ کے ٹیسٹ میں فیل ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پراسیسر ضرورت سے زیادہ گرم ہو جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سام سنگ نے اسے رد کر دیا ہے۔
TROLL'یہ لفظ آپ نے سوشل میڈیا پر اکثر دیکھا ہو گا،اب مطلب جانئے
اپنے پراسیسر تیار کرنے پر سام سنگ نے نہ صرف ایپل کیلئے بڑا چیلنج کھڑا کر دے گی بلکہ یہ اپنا پراسیسر دیگر کمپنیوں کو بیچ کر بھی زبردست منافع اورطاقت حاصل کر لے گی۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ سام سنگ کا S6 فون مارچ کے آغاز میں منظر عام پر آ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کی سکرین کا سائز 5.5 انچ اور پچھلا کیمرہ16 میگا پکسل ہو گا۔ اس کا پراسیسر اوکٹا کور ہو گا اور اس میں گرافک پراسیسنگ یونٹ Mali-7768 بھی استعمال کیا جائے گا۔