کن حالات میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے، مصری سکالر نے ایسی بات کہہ دی کہ دنیا بھر میں ہنگامہ برپاہوگیا

کن حالات میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے، مصری سکالر نے ایسی ...
کن حالات میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے، مصری سکالر نے ایسی بات کہہ دی کہ دنیا بھر میں ہنگامہ برپاہوگیا

  

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کی الازہریونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی سکالر پروفیسر سعود صالح نے مخصوص حالات میں دشمن خواتین کے ساتھ زنا بالجبر کو جائز قرار دے کر نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔

پروفیسر صاحبہ کا کہنا ہے کہ کفار کی تذلیل کرنے کے لئے شریعت مسلمان مردوں کو کافر خواتین کی عصمت دری کی اجازت دیتی ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں بات کرتے ہوئے پروفیسر سعود صالح نے ایشیائی ممالک سے خواتین کو بطور جنسی غلام خریدنے کی حوصلہ شکنی کی، ان کا کہنا تھا کہ شریعت نے مسلمان مردوں کو غلام عورتوں کے ساتھ جنسی فعل کرنے کا جائز حق دے رکھا ہے۔

مزید جانئے: دبئی میں پاکستانی لڑکے کی دھوکے سے بھارتی لڑکی کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت اور پھر کچھ ایسا ہوا کہ۔۔۔

انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے دوران قیدی بنائی گئی دشمن کی خواتین مسلمان مردوں کی ملکیت ہیں، وہ فوجی کمانڈر یا دیگر مسلمانوں کی ملکیت ہیں، جن کے ساتھ وہ اسی طرح جنسی فعل کرسکتے ہیں جس طرح وہ اپنی ازواج کے ساتھ کرتے ہیں۔

نیوز سائٹ Express.co.uk کے مطابق اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے فلوریڈا سٹیٹ کالج کے تاریخ دان ڈاکٹر اینڈریو ہولڈ نے سخت افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کی معتبر ترین مذہبی یونیورسٹی، جو کہ ایک ہزار سال سے علمی دنیا میں باعزت مقام رکھتی ہے، کی پروفیسر کی طرف سے اس طرح کا بیان سامنے آنا انتہائی افسوسناک ہے اور انہیں یہ بات سن کر صدمہ پہنچا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے نظریات دہشت گردوں کو یہ جواز فراہم کریں گے کہ وہ کسی کو بھی اپنا دشمن قرار دے کر ان کی خواتین کو غلام بنا کر ان کی عصمت دری کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت متعدد مسلمان ممالک میں سرگرم دہشت گرد صرف خود کو ہی مسلمان قرار دیتے ہیں، جبکہ دیگر کروڑوں مسلمانوں کو کفار کے ساتھی یا بھٹکے ہوئے اور گمراہ لوگ قرار دیتے ہیں، اور انہیں اپنا دشمن قرار دے کر ان پر آئے روز گولیاں برساتے ہیں اور خود کش حملے کرتے ہیں۔

Scholar by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -