برطانیہ میں داخلہ کے لئے بیگم سے متعلق شرمناک سوالات کی فہرست ترتیب دے دی گئی، ہنگامہ برپا

برطانیہ میں داخلہ کے لئے بیگم سے متعلق شرمناک سوالات کی فہرست ترتیب دے دی ...
برطانیہ میں داخلہ کے لئے بیگم سے متعلق شرمناک سوالات کی فہرست ترتیب دے دی گئی، ہنگامہ برپا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی سکیورٹی حکام نے فرضی شادیاں کرکے برطانیہ کی امیگریشن حاصل کرنے والوں کو پکڑنے کا انوکھااور شرمناک طریقہ دریافت کر لیا ہے۔ گزشتہ دنوں حکام نے سکاٹ لینڈ میں ایک امیگریشن سنٹر پر کچھ مردوں کو حراست میں لیا جن پر شبہ تھا کہ وہ برطانیہ میں موجود کسی لڑکی سے فرضی شادی کا ڈرامہ کرکے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکام نے ان لوگوں سے کہا کہ جو شوہر اپنی بیویوں کے پوشیدہ ملبوسات کے سائز اور رنگ بتا دیں انہیں برطانیہ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی جائے گی۔

برطانیہ میں حکام کے اس روئیے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ لبرل ڈیموکریٹک ہوم افیئرز کے ترجمان الیسٹر کارمیکائیل نے اس روئیے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے برطانیہ آنے والے افراد کی توہین کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”لبرل ڈیموکریٹس نے جعلی شادی کے ذریعے برطانیہ آنے والوں کو پکڑنے کا جو طریقہ کار بتایا ہے حکومت کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔ حکومت اس طرح کے شرمناک سوالات سے لوگوں کو پکڑ نہیں پائے گی کیونکہ جعلی شادی کرکے برطانیہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے اپنی جعلی بیوی کے زیرجاموں کے سائز اور رنگ بھی پتا کر سکتے ہیں۔”کارمیکائیل نے طنزیہ انداز میں مزید کہا کہ ”میری شادی کو 28سال ہو چکے ہیں، اور میری شادی ہے بھی بالکل اصلی، مگر پھر بھی مجھے آج تک اپنی بیوی کے زیرجاموں کے متعلق معلومات نہیں ہیں۔“

مزید :

بین الاقوامی -