بھارت میں داعش کی موجودگی کی تصدیق، 4 ارکان گرفتار
نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں پہلی بار داعش کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے اور مبینہ طور پر داعش کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے داعش کے چار ارکان گرفتار کرلیے ہیں ، گرفتار ملزمان کی عمریں 19 سے 23 سال کے درمیان ہیں۔ایک نوجوان انجینئرنگ کا طالبعلم ہے جبکہ باقی 3 گریجویشن کررہے ہیں ۔