روس کے دورے پر آئے قطر کے امیر کو صدر پیوٹن کا ایسا انوکھا ترین تحفہ جو شائد پہلے کبھی کسی سربراہ نے نہ دیا ہو، مہمان دنگ رہ گئے

روس کے دورے پر آئے قطر کے امیر کو صدر پیوٹن کا ایسا انوکھا ترین تحفہ جو شائد ...
روس کے دورے پر آئے قطر کے امیر کو صدر پیوٹن کا ایسا انوکھا ترین تحفہ جو شائد پہلے کبھی کسی سربراہ نے نہ دیا ہو، مہمان دنگ رہ گئے

  

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کے امیر تمیم بن حماد الثانی روس کے دورے پر پہنچے تو صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک انتہائی منفرد اور غیر روایتی تحفے کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

اخبار ’ڈیلی سٹار‘ کے مطابق روسی صدر نے قطر کے امیر کے لئے بلند فضاؤں میں پرواز کرنے والے ایک خطرناک شکاری پرندے کو تحفے کے طورپر منتخب کر رکھا تھا۔ جب انہوں نے اعلٰی نسل کا انتہائی مہنگا عقاب اپنے معزز مہمان کو پیش کیا تو حاضرین اس شاندار تحفے کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

مزید جانئے: دورہ سعودی عرب ، چینی صدر کا سعودی بادشاہ کیساتھ ڈانس، سب دنگ رہ گئے

عقاب قطر کا قومی پرندہ ہے اور تمام عرب خطے میں اسے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ عرب ممالک میں تیل کی دریافت کے بعد پیسے کی ریل پیل ہوگئی تو مالدار طبقات نے کئی مہنگے اشغال اختیار کرلئے، جن میں عقاب پالنا اور ان کے ذریعے شکار کرنا نمایاں ترین ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -