’میرے بچے کا باپ اس دنیا کا رہنے والا نہیں‘ خاتون کا ایسا دعویٰ کہ دنیا کو چکرا کر رکھ دیا

’میرے بچے کا باپ اس دنیا کا رہنے والا نہیں‘ خاتون کا ایسا دعویٰ کہ دنیا کو ...
’میرے بچے کا باپ اس دنیا کا رہنے والا نہیں‘ خاتون کا ایسا دعویٰ کہ دنیا کو چکرا کر رکھ دیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) باقی دنیامیں کبھی بھی کسی ملک سے خلائی مخلوق کے دیکھے جانے کا دعویٰ سامنے نہیں آیا مگر امریکہ کی طرف متعدد بارخلائی مخلوق دیکھے جانے کا دعویٰ کیا جا چکا ہے، یہیں تک رہتا تو ٹھیک تھا مگر اپنا امریکی خواتین کے ایک گروپ نے ایک ایسادعویٰ کر دیا ہے جس نے پوری دنیا کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ ان خواتین کا کہنا ہے کہ ”انہوں نے خلائی مخلوق کے بچوں کو جنم دیا ہے۔“ان خواتین نے کا کہنا تھا کہ ”خلائی مخلوق کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنا اتنا ”بہترین“تھا کہ ایسا تجربہ اس سے قبل ہمیں نہیں ہوا تھا۔ “اس گروپ کی ایک خاتون بریڈجیٹ نیلسن کا تعلق امریکی ریاست ایریزونا سے جبکہ الونا ورسے کا تعلق لاس اینجلس، کیلیفورنیا سے ہے۔ ان دونوں خواتین کا کہنا ہے کہ ”ہم نے خلائی مخلوق کے ساتھ جنسی تعلق کے بعد 13بچے پیدا کیے جو ایک بہت بڑے خلائی جہاز پر اپنے والدین کے ساتھ رہتے ہیں۔ برطانوی اخبار ”ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ان خواتین نے اپنے ان بچوں کی تصاویر بھی بنا رکھی ہیں۔

مزید پڑھیں: وہ آدمی جو 800 بچوں کا باپ بن گیا، اب بھی ہر ہفتے ایک بچے کا اضافہ

رپورٹ کے مطابق خواتین کے اس گروپ کا ماننا ہے کہ ”خلائی مخلوق ان کے ڈی این اے کے ذریعے ایسے بچے پیدا کر رہے ہیں جن میں انسانوں اور خلائی مخلوق دونوں کی بہترین خصوصیات موجود ہوں گی۔ 27سالہ نیلسن کا کہنا ہے کہ ”خلائی مخلوق کے ساتھ جنسی تعلق میرا اب تک کا سب سے بہترین تجربہ تھا۔“ نیلسن نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دنیا میں ہزاروں عورتیں ایسے ہائبرڈ بچے پیدا کر رہی ہیں لیکن انہیں اس تجربے سے گزرنے کا علم نہیں ہوتا۔ “ نیلسن نے اعتراف کیا کہ وہ خلائی مخلوق کے ساتھ جنسی تعلق اور ان کے بچے کی ماں بننے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکتی مگر اس نے بتایا کہ خلائی مخلوق ہماری دنیا سے اس کام کے لیے ایسی خواتین کا انتخاب کرتے ہوئے جو کسی نہ کسی درجے پر خود بھی خلائی مخلوق کے ساتھ تعلق قائم کرنا چاہتی ہوں۔ “ نیلسن اپنے باپ کے ساتھ رہائش پذیر ہے مگر اس کا کہنا ہے کہ ”وہ باقاعدگی کے ساتھ خلائی مخلوق کے ساتھ ملتی رہتی ہے اور اب تک خلائی مخلوق سے وہ 10بچے پیدا کر چکی ہے جن میں 4لڑکے اور 6لڑکیاں ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -