دبئی جاتے ہوئے بظاہر بے ضرر نظر آنے والی یہ اشیاءکسی صورت بھی ساتھ نہ لے کر جائیں، بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے

دبئی جاتے ہوئے بظاہر بے ضرر نظر آنے والی یہ اشیاءکسی صورت بھی ساتھ نہ لے کر ...
دبئی جاتے ہوئے بظاہر بے ضرر نظر آنے والی یہ اشیاءکسی صورت بھی ساتھ نہ لے کر جائیں، بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی پولیس نے بظاہر بے ضرر نظر آنے والی متعدد اشیاءکی ایک فہرست جاری کر دی ہے کہ جنہیں ملکی قانون کے مطابق ممنوعہ اشیاءقرار دیا گیا ہے، اور انہیں لے کر آنے والے غیر ملکیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 

نیوز سائٹ ’ایمریٹس 247‘ کے مطابق دبئی پولیس نے ان جدید آلات و مصنوعات کی فہرست جاری کردی ہے کہ جو قانون کے مطابق سختی سے ممنوع قرار دی گئی ہیں، لیکن عموماً لوگ انہیں بے ضرر اور معمولی اشیاءسمجھ کر ساتھ رکھ لیتے ہیں۔ سیکیورٹی نمائش ’انٹرسیک‘ میں درجنوں ہائی ٹیک مصنوعات پیش کی گئیں، جو کہ ممنوعہ قرار دے کر ضبط کی گئی تھیں۔
ان اشیاءمیں ایسا چشمہ شامل ہے جو بظاہر تو بالکل ایک عام چشمہ نظر آتا ہے لیکن اس کے فریم میں ایک انتہائی باریک سوراخ کے پیچھے خفیہ کیمرا نصب ہے۔ اسی طرح ایک بالکل عام نظر آنے والے کمپیوٹر ماﺅس کو بھی ضبط کیا گیا تھا کیونکہ اس میں بھی ایک ہائی ریزولوشن کیمرہ چھپایا گیا تھا جو کہ تصاویر اور ویڈیوز بناسکتا تھا۔
کچھ ایسے بھی آلات تھے جو کہ بظاہر ہینڈ بیگ، ایم پی تھری پلیئر یا ٹیبل کلاک تھے، لیکن یہ بھی اصل میں خفیہ کیمرے تھے۔ ٹارچ نظر آنے والے ایک آلے کے متعلق بتایا گیا کہ یہ دراصل طاقتور لیزر لائٹ تھی جسے اڑتے ہوئے طیاروں پر بھی مرکوز کیا جاسکتا تھا۔ دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ اس قسم کے آلات رکھنے والے شخص کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔