انگلیوں کی سوجن، ہاتھوں پر بے حد پسینہ آنا، ناخنوں کا رنگ خراب ہونا۔۔۔ آپ کے ہاتھ صحت کے کن سنگین ترین مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں؟ جانئے اور محفوظ رہیے

انگلیوں کی سوجن، ہاتھوں پر بے حد پسینہ آنا، ناخنوں کا رنگ خراب ہونا۔۔۔ آپ کے ...
 انگلیوں کی سوجن، ہاتھوں پر بے حد پسینہ آنا، ناخنوں کا رنگ خراب ہونا۔۔۔ آپ کے ہاتھ صحت کے کن سنگین ترین مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں؟ جانئے اور محفوظ رہیے

  

لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ کی انگلیوں میں سوجن، ہاتھوں پر بے حد پسینہ آتاہو یا ناخنوں کا رنگ خراب ہوجائے تو صحت کے لئے یہ علامات انتہائی بری ہیں،آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اس طرح کی علامات آپ کی صحت کے بارے میں کس طرف اشارہ کرتی ہیں۔

نیلی انگلیاں

اگر آپ کی انگلیاں نیلی رہنے لگیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کے جسم کا نظام خون صحیح طرح سے کام ہیں کررہا۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ خون میں آکسیجن کی کمی کی جان بھی ایک واضح اشارہ ہے،ایسی صورت میں آپ کو فوری طور پر اپنے معالج سے مشورہ کرنا چاہیے۔

ناہموار ناخن

یہ ناہمواری اس جانب اشارہ ہے کہ آپ کسی خطرناک انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں ۔ہماری انگلیوں کے ناخن بیماری کی صورت میں خراب ہونے لگتے ہیں۔

پیلے ناخن

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اگر ہم اپنی انگلیوں کو دبا کر چھوڑیں تو وہ پہلے سفید اور پھر گلابی یاسرخ ہوجاتی ہیں لیکن اگر یہ مستقل سفید رہیں تو اس کا مطلب ہے کہ جسم میں آئرن کی کمی کی وجہ سے خون کم بن رہا ہے۔خون کی کمی جسم میں کئی طرح کی پیچیدگیوں کو جنم دیتی ہے۔

ہاتھوں پر بے حد پسینہ آنا

اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ پریشانی کی صورت میں ہاتھوں سے پسینہ آنے لگتا ہے۔اگر مستقل ایسا ہوتو یہ تھائیرائیڈ میں خرابی کی ایک علامت ہے اور اس کی وجہ سے ہمارا میٹابولزم تیزی سے کام کرتا ہے جس کی وجہ سے کیلوریز زیادہ جلتی ہیں اور جسم زیادہ حرارت خارج کرتا ہے جس سے ہاتھوں میں پسینہ آنے لگتا ہے۔

سوجی ہوئی انگلیاں

بظاہر ایک بے ضرر سی علامت کھانے میں نمک کی زیادتی کی وجہ سے ظاہر ہوتی ہے لیکن اگر یہ علامت مستقل رہے تو یہ بھی تھائیرائیڈ میں خرابی کی وجہ ہے۔یہ ہڈیوں کا مرض ’گھٹیے‘کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔

ناخنوں کا سیاہ ہونا

ایسی صورت میں فوری طور پر اپنے معلاج سے رابطہ کریں کیونکہ اکثر کیسز میں یہ جلد کے سرطان کی وجہ سے ہوتا ہے۔

ہاتھوں میں کپکپاہٹ

کیفین کا زیادہ استعمال،انٹی بائیوٹکس اور پرسکون رکھنے والی ادویات سے ہاتھوں میں وقتی کپکپاہٹ آسکتی ہے لیکن اگر یہ مستقل رہے تو ڈاکٹر سے رابطہ ضروری ہے کیونکہ یہ پارکنسن کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔

بے رنگ ناخن

اگر ناخن سبز یا پیلے رہنے لگیں تو یہ فنگل انفیکشن کی جانب ایک اشارہ ہے۔ماہرین اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ مدافعتی نظام میں کمزوری کی وجہ سے جسم میں موجود انفیکشن تیز ہوجاتی ہے اور ناخنوں کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے۔

پوروں پر سوجن

ان میں سوزش کی وجہ جسم میں کولیسٹرول کی زیادتی بھی ہوسکتی ہے۔اگر آپ کے ساتھ ایسا ہے تو اپناکولیسٹرول چیک کروائیں اور ایسی غذاﺅں سے اجتناب کریں جن سے کولیسٹرول بڑھنے کا اندیشہ ہوورنہ آپ کودل کے امراض بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -