علی ظفر تیرے بن لادن ، ڈیڈ آر الائیو“ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے

علی ظفر تیرے بن لادن ، ڈیڈ آر الائیو“ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے
علی ظفر تیرے بن لادن ، ڈیڈ آر الائیو“ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے

  

ممبئی(نیوز ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر متعددبولی ووڈ فلموں میں گانا گانے کے ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اپنی فلم ”تیرے بن لادن“ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد فلم کے سیکوئیل ”تیرے بن لادن ، ڈیڈ آر الائیو“ میں بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کے ٹریلر لانچ تقریب میں فلمسا ز ابھیشک شر ما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم سیریز کے پہلے حصے میں علی ظفر نے مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن اس حصے میں منیش پال لیڈ کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ٹریلر دیکھنے کے بعد بڑی حد تک یہ بات واضح ہو جائے گی کہ کیوں علی ظفر حالیہ فلم میں مرکزی کردار ادا نہیں کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جو کردار اداکار نے ادا کیا ہے وہ بے حد اہم ہے۔ علا وہ ازیں ان کے علاوہ مذکورہ کردار کو ئی اور ادا نہیں کر سکتا تھا۔ واضح رہے علی ظفر کی”تیرے بن لادن ، ڈیڈ آر الائیو“رواں سال19فروری کے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -