امریکہ میں پہلی بار فٹبال ٹیم کیلئے کیتھرین سمتھ نامی خاتون ہیڈ کو چ مقرر

امریکہ میں پہلی بار فٹبال ٹیم کیلئے کیتھرین سمتھ نامی خاتون ہیڈ کو چ مقرر
 امریکہ میں پہلی بار فٹبال ٹیم کیلئے کیتھرین سمتھ نامی خاتون ہیڈ کو چ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ میں نیشنل فٹبال لیگ (این ایف ایل) سے وابستہ ٹیم بفیلو بلزنے خاتون کو مکمل اختیارات کے ساتھ ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا۔کیتھرین سمتھ کو بفیلو بلز ٹیم کی کوالٹی کنٹرول کی غرض سے ٹیم کا خصوصی کوچ مقرر کیا گیا ہے۔اس سے پہلے کیتھرین سمتھ اس ٹیم کی انتظامی امور کے معاون کے طور پر کام کرتی رہی تھیں۔
ہیڈ کوچ ریکس رائن نے ایک بیان میں کہا ’وہ اپنی معلومات اور مضبوط عزم کے سبب اس پرموشن کی مستحق ہیں۔ انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اگلے قدم کے لیے تیار ہیں، تو ان کو یہ موقع ملنے کے لیے میں فخر محسوس کرتا ہوں۔