زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں پلان کے مطابق نہیں کھیلے جس کی وجہ سے شکست ہوئی

زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں پلان کے مطابق نہیں کھیلے جس کی وجہ سے شکست ...
 زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں پلان کے مطابق نہیں کھیلے جس کی وجہ سے شکست ہوئی

  

ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے زمبابوے کے ہاتھوں تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں شکست پر ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس میچ میں چار کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا، سینئر کھلاڑیوں کو ریسٹ دے کر نئے کھلاڑیوں کو آزمایا گیا، ہم پلان کے مطابق نہیں کھیل سکے جس کی وجہ سے میچ ہار گئے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی 20 کیلئے بہترین کمبی نیشن تیار کرنے کیلئے تجربات کر رہے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں چار نئے چہرے شامل کئے گئے، انہوں نے کہا کہ مصطفیض الرحمان اور مشفق الرحیم انجری کی وجہ سے میچ نہیں کھیل سکے جبکہ الامین حیسن اور تمیم اقبال کو ریسٹ دی گئی، مصدق حسین، مختار علی، ابو حیدر اور محمد شاہد نے ڈیبیو کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -