انجریز کے باوجود ریٹائر منٹ کا کوئی ارادہ نہیں

انجریز کے باوجود ریٹائر منٹ کا کوئی ارادہ نہیں
 انجریز کے باوجود ریٹائر منٹ کا کوئی ارادہ نہیں

  

جوہانسبرگ(اے پی پی) سٹار جنوبی افریقن فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے کہا ہے کہ حالیہ انجری مسائل کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، اب بھی سکواڈ کے فٹ پلیئرز میں سے ایک ہوں اور ٹیم کو دوبارہ فتوحات کی طرف گامزن کرنا ہدف ہے۔ سٹین انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور تا حال سو فیصد فٹنس حاصل نہیں کر سکے۔

، حالیہ انجریز نے سٹین کے کیریئر کو بری طرح متاثر کیا ہے اور قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی تھیں کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بارے سوچ رہے ہیں۔ سٹین نے اس بات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ سے کنارہ کشی کے بارے نہیں سوچ رہے، وہ تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی نمائندگی کیلئے پر عزم ہیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -