آسٹریلین اوپن مینز ڈبل، اعصام الحق اورجوناتھن مرے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر
ملبورن(آئی این پی) آسٹریلین اوپن میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے برطانوی پارٹنر جوناتھن مرے مینز ڈبلز کے پہلے ہی راؤنڈ میں ہارکر ایونٹ سے باہر ہوگئے، انہیں جمی مرے اور برنو ساریز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میلبورن میں کھیلے گئے مینز ڈبلز مقابلوں میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے برطانوی پارٹنر جوناتھن مرے مینز ڈبلز کے پہلے ہی راؤنڈ میں ہارکر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔پہلے راؤنڈ میں برطانیہ کے جمی مرے اور برازیل کے برنو ساریز نے پاکستان کے اعصام الحق اور برطانیہ کے جوناتھن مرے کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ فاتح جوڑی کی جیت کا سکور 6-3 اور6-4 رہا۔