آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹس کا سلسلہ جاری
میلبرن(آن لائن)آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹس کا سلسلہ جاری ہے، رافیل نڈال اوروینس ولیمزکے بعد سیونتھ سیڈ پیٹرا کوویٹوا دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہرہوگئیں، دفاعی چیمپیئن نوواک جوکووچ اور نک کرگیوز نے تیسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم کے ویمنزسنگلزکے دوسر ے راؤنڈ میں دومرتبہ کی ومبلڈن چیمپیئن پیٹراکوویٹوا کوآسٹریلیا کی داریا گیوریلووا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوئی، گیوریلووا نے چھ چاراورچھ چارسے فتح حاصل کی۔فورتھ سیڈ پولینڈ کی اگنسکا رڈوانسکا نے کینیڈا کی یوگینی بوکارڈ کوچھ چاراورچھ دوسے مات دے کرتیسرے راؤنڈ میں قدم رکھ دئیے۔مینزسنگلزمیں ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ نے فرنچ ٹین ایجرکوئنٹین ہیلیزکوزیرکرتے ہوئے تیسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ،سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکورچھ ایک، چھ دواورسات چھ رہا،لوکل فیورٹ نک کرگیوزیوراگوئے کے پابلوکوئیواس کیخلاف چھ چار، سات پانچ اورسات چھ سے فتح حاصل کی۔