آسٹریلیا گورنر جنزل الیون اور بھارت ویمن ٹیموں کے درمیان ٹور ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا
سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا گورنر جنزل الیون اور بھارت ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹور ٹی ٹونٹی میچ (آج) جمعہ کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 26 جنوری سے ہو گا، دوسرا میچ 29 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 31 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 2 فروری، دوسرا میچ 5 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 7 فروری کو کھیلا جائے گا۔