آسٹریلیا اور بھارت کے مابین آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا
سڈنی (آئی این پی)آسٹریلیا اور بھارت کے مابین 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے (کل) ہفتہ کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔سیریز میں آسٹریلیا کو 4-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے پانچواں اور آخری ون ڈے (کل) ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔5میچوں کی سیریز میں میزبان آسٹریلیا کو 4-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔پہلے 4ون ڈے میچوں میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دونوں ٹیموں کے مابین ایک روزہ سیریز کے بعدٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 26جنوری کو کھیلا جائے گا۔