ماسٹرز چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی، 28جنوری سے 13 فروری تک دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا

ماسٹرز چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی، 28جنوری سے 13 فروری تک دبئی اور شارجہ میں کھیلا ...

  

دبئی (این این آئی)ماسٹرز چیمپئنز لیگ (ایم سی ایل) ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 28 جنوری سے شروع ہو گا جس میں چھ ٹیمیں جن میں ورگو سپر کنگز، لیولائنز، گیمینی ارابینز، ساگٹ ٹیریرز، کوپریکون کمانڈرز اور لبرا لیجنڈز شرکت کریں گے، وسیم اکرم، برائن لارا، نکی بوجے، مائیکل وان، سارو گنگولی، کمارسنگاکارا، وریندرسہواگ، ایڈم گلکرسٹ اور جیک کیلس جیسے نامی گرامی کھلاڑی مختلف ٹیموں کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، چھ ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 18 میچز متحدہ عرب امارات کے دو مقامات دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں لبرا لیجنڈز اور گیمینی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ لیگ میچز 7 فروری کو اختتام پذیر ہوں گے، سیمی فائنلز 11 اور 12 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 13 فروری کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -