پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام باچا خان یونیورسٹی کے شہیداء کے لئے تقریب دعائیہ

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام باچا خان یونیورسٹی کے شہیداء کے لئے تقریب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام چار سدہ میں باچا خان یونیورسٹی کے شہیداء کے لئے تقریب دعائیہ لیاقت جمنازیم میں ہوئی، تقریب میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلزڈاکٹر وقار احمد ، سید حبیب شاہ، آغا امجداللہ ور ڈائریکٹر میڈیا شازیہ اعجازکے علاوہ اتھلیٹکس، کبڈی ، ووشو،تائیکوانڈو، آرچری، ویٹ لیفٹنگ، ہینڈ بال ، باسکٹ بال ،والی بال، بیڈمنٹن ، باکسنگ اور سوئمنگ کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی، اس موقع پرچار سدہ میں باچا خان یونیورسٹی میں شہید ہونے شہیدا کے ایصال ثواب کے لئے اور ملک پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی کے لئے دعا کی گئی، اور اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز نے پاکستان آرمی کی کاوشوں کوسہراتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگوں کے حوصلے بلند ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گی۔