کیویز کو نفسیاتی برتری حاصل،فتح کیلئے ٹیم ورک کی ضرورت ہے،سابق کرکٹرز

کیویز کو نفسیاتی برتری حاصل،فتح کیلئے ٹیم ورک کی ضرورت ہے،سابق کرکٹرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج فیصلہ کن میچ میں مدمقابل آرہی ہیں وہ ٹیم میچ اپنے نام کرے گی جو محنت سے کھیلے گی اور امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم اس سیریز کواپنے نام کرنے کی پوری کوشش کرے گاان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز نواز نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو اس سیریز میں کامیابی حاصل کرنیکی ضرورت ہے اور اس کے لئے سب کھلاڑیوں کو مل جل کر کھیل پیش کرنا ہوگا اسوقت کیوی ٹیم کو برتری حاصل ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی سر زمین پر کھیل رہے ہیں اور اس کے علاوہ دوسرا میچ انہوں نے بہت مارجن سے جیتا تھا عامر سہیل نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کمزور نہیں ہے اب ٹیم کو گزشتہ شکست کو بھول کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ پاکستان کے تمام کھلاڑی بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے محسن حسن خان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو جیت کے لئے بہت محنت کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ محنت رنگ لیکر آئے گی کپتان آفریدی پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار بخوبی سر انجام دیں اور ٹیم کو ساتھ لیکر چلیں گے اور سب کھلاڑی اس حوالے سے اپنا بھرپو رکردار ادا کریں گے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم مضبوط ٹیم ہے اور مجھے امید ہے کہ آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم ہی کامیابی حاصل کرے گی اور کیویز کو ٹی ٹونٹی سیریز میں اس کی سر زمین پر شکست دینا پاکستان کے لئے ایک بہت بڑے اعزاز جکی بات ہوگی۔