کھلاڑیوں کو دوسرے میچ کی شکست بھلاکرکھیلناہوگا،مصباح الحق

کھلاڑیوں کو دوسرے میچ کی شکست بھلاکرکھیلناہوگا،مصباح الحق

  

لاہور(آئی این پی)پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہیکہ کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ سے دوسرے ٹی توئنٹی میں شکست کوبھول جانا چاہئے،کرکٹ میں ہر دن اور ہر میچ نیاہوتاہے،گرین شرٹس میں سیریزجیتنے کی صلاحیت ہے۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح نے کہا کہ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کو بھول کر تیسرے میچ میں شر کٹ کر نی چاہیے،کرکٹ میں ہر دن اور ہر میچ نیاہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ قومی بیٹسمین اچھی فارم میں ہیں ،کھلاڑی پوری صلاحیتوں سے کھیلیں تو سیریز جیت سکتے ہیں۔ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں سات میں ایک دو کھلاڑی ہی پرفارم کرتے ہیں،جو میچ ونر بن جاتے ہیں۔مصباح الحق کہتے ہیں کہ نئے کھلاڑیوں کو وقت اور اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -