زمین ڈاٹ کام کی سیریز سی فنڈنگ راؤنڈ20 ملین ڈالر پر اختتام پذیر

زمین ڈاٹ کام کی سیریز سی فنڈنگ راؤنڈ20 ملین ڈالر پر اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام نے اپنی سیریز سی فنڈنگ راونڈ اپنے ایک سرمایہ کار کی جانب سے 20 ملین ڈالر پر اختتام پذیرکی۔ یہ فنڈ فرنٹیئر اور ایمرجنگ مارکیٹ پر توجہ دیتا ہے۔ یہ سرمایہ کاری ویب سائٹ کی آبائی کمپنی ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ میں کی گئی ہے۔ اس کمپنی کا پرانا نام زمزمہ پراپرٹی گروپ ہے اور یہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں آن لائن پراپرٹی پورٹل چلاتی ہے۔ ستمبر 2015 میں بھی 9 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس طرح زمین ڈاٹ کام نے گزشتہ 6 مہینوں میں مجموعی طور پر 29ملین ڈالرز جمع کیئے ہیں۔ زمین ڈاٹ کام کی بنیاد علی خان برادرز نے 2006میں رکھی تھی۔ فرانسیسی پراپرٹی پورٹل جائلز بلانچرڈ نے2012 میں پہلا سرمایہ فراہم کیا تھاجس کے بعد 2014 میں کامیاب سیریز اے اور2015 میں سیریز بی کا سلسلہ چل پڑا۔ پورٹل نے پچھلے چند سالوں میں تیزی سے ترقی کے رینے طے کیئے ہیں اور اس کی ٹیم ممبرز کی تعداد90 سے بڑھ کر 500ہوگئی ہے۔زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان کا کہنا ہے: "پورٹل کی کامیابیاں اس بات کی دلالت کرتی ہیں کہ مقامی طورپر خدمات مہیا کرنے والے ہمیشہ کامیاب و کامران رہتے ہیں کیونکہ وہ صارف کی ضروریات سے بہتر طور پر آگاہ ہوتے ہیں۔ سرمایہ کار آسانی سے اعتمادبھانپ لیتے ہیں جس کا ماخذ یہ ہوتا ہے کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کیا کررہے ہیں۔ ہم پاکستانی ہیں اور ہم نے پاکستانیوں کے لیئے پراڈکٹ بنایا ہے جس کا لوگوں نے خوش اسلوبی سے خیرمقدم کیا ہے۔"اس سرمایہ کاری کے ذریعے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان بھر کی رئیل اسٹیٹ کو مکمل طور پر اپنا لیں تاکہ ہر پاکستانی کو پراپرٹی سے متعلق معلومات باآسانی حاصل ہوسکیں۔شروعات سے ہمارا یہ مقصد ہے کہ ہم مسائل کو حل کریں اوروہ وقت اب بہت نزدیک ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سرمایہ کاری ایمرجنگ پراپرٹی مارکیٹ گروپ کے جاری وینچرز پر صرف کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش اور مشرق وسطیٰ میں نئے وینچرشروع کیئے جائینگے۔

مزید :

کامرس -