انٹیل نے ورک پلیس کو جدید ترین سکستھ جنریشن انٹیل کور وی پرو پروسیسر سے بدل دیا

انٹیل نے ورک پلیس کو جدید ترین سکستھ جنریشن انٹیل کور وی پرو پروسیسر سے بدل ...

  

لاہور(پ ر) انٹیل کارپوریشن نے آج یہاں جدید ترین ورک فورس کیلئے سکستھ جنریشن انٹیل کور وی پرو پروسیسر فیملی کی دستیابی کا اعلان کر دیا ہے ۔ انٹیل کور وی پرو پروسیسر کا یہ جدید طریقہ بڑے بزنس کی سیکیوریٹی اور پیداواری معیار کی ضمانت ہے اور جدید ترین ڈیسک ٹاپس، الٹرا بکس ،2ان ونز کی اعلیٰ ترین کارکردگی اور سیکیوریٹی ا شتراک میں نئی جدت ہے۔’’نئے ، شاندار دیدہ زیب ڈیزائنز ، اضافی کار کردگی اور بہتر بیٹری لائف کے ساتھ سکستھ جنریشن انٹیل کور وی پرو پروسیسر اور انٹیل کور وی پرو پروسیسر بزنس کمپیوٹنگ کے نئے معیار قائم کر رہے ہیں۔‘‘، ان خیالات کا اظہار وائس پریزیڈنٹ اور انٹیل بزنس کلائنٹ ڈویژن کے جنرل منیجر ٹام گیریژن نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا سیکیوریٹی کی نئی اور پہلے سے بہتر خصوصیات شامل کر کے انٹیل نے اس ہارڈ وئیر کے حامل جدید ترین کمپیوٹروں کو بزنس کے مجموعی سیکیوریٹی سلوشنز کا لازمی حصہ بننے اور اسکے استعمال کنندگان کو پہلے سے کہیں زیادہ تحفظ اور بہتر پیداواری معیار میں اضافے میں مدد دی ہے۔

مزید :

کامرس -