سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب کی زیرصدارت اجلاس‘ قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کاجائزہ لیاگیا

سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب کی زیرصدارت اجلاس‘ قرضہ جات کے اجراء اور وصولی ...

  

لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ ملتان، بہاولپور زونز کا اجلاس زیر صدارت سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب بابر حیات تارڑ منعقد ہوا۔ جس میں قرضہ جات کے اجراء، وصولی بالخصوص پرانے اور رکے ہوئے قرضہ جات کی وصولی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری کوآپریٹوز کو بتایا گیا کہ بہاولپور زون یکم جولائی 2015ء تا 31 دسمبر 2015ء تک غیر فعال قرضہ جات کی مد میں 90.74 ملین روپے اور ملتان زون نے 60.21 ملین روپے کی وصولی کر چکا ہے۔ اس موقع پر زونل ہیڈز بہالپور، ملتان ڈسٹرکٹ آفیسرز کوآپریٹوز اور بینک منیجرز بھی موجود تھے۔ سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کو ہدف کے مطابق مکمل کرنے کے حوالے سے صوبہ بھر کا دورہ کر رہے ہیں ۔

قبل ازیں وہ فیصل آباد اور سرگودھا زونز کا دورہ کر چکے ہیں۔ اجلاس میں فصل ربیع 2015-16 ء کیلئے قرضہ جات کے اجراء اور فصل خریف 2015ء کی وصولی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ واضح رہے کہ بینک 19 جنور ی2016ء تک بہاولپور زون میں مذکورہ فصل کیلئے 280.481 ملین اور ملتان زون میں 275.250 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کر چکا ہے ۔ علاوہ ازیں بینک نے بہاولپور زون میں پیداواری قرضہ جات کے علاوہ 98.347 ملین روپے اور ملتان زون میں 104.881 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کیے ہیں۔19 جنوری 2016ء تک بینک فصل خریف کی وصولی کی مد میں بہاولپور زون میں 92.06 فیصد کے حساب سے 283.089 ملین روپے اور ملتان زون نے 91.55 ملین روپے کی وصولی کر چکا ہے۔ سیکرٹری کوآپریٹوز نے اس موقع پر محکمہ امداد باہمی اور بینک سٹاف کو سخت ہدایات کی کہ وہ مقرر کردہ ہدف کے مطابق قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کو مکمل کریں۔

مزید :

کامرس -