پاکستان کپاس پیدا کرنے والا چوتھابڑاملک بن گیا

پاکستان کپاس پیدا کرنے والا چوتھابڑاملک بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (آن لائن ) پاکستان کپاس پیدا کرنے والا دنیا بھر ممالک میں چوتھے اور دھاگہ برآمد کرنے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر آگیا ۔ اگر ہمارے کاشتکار پیداواری منصوبہ میں دی گئی سفارشات پر عمل پیرا ہو کرکپاس کی کاشت و دیکھ بھال کو یقینی بنائیں جس سے فی ایکڑ پیداوارمیں اضافہ ہو گا۔رواں سال کپاس کی کاشت کے حوالے سے پیداواری منصوبہ کپاس 2016-17ء میں جدید سفارشات شامل کی گئی ہیں جن میں کپاس کی بی ٹی اقسام کی کاشت 15اپریل سے شروع کرنے کی سفارش کی گئی ۔ ان خیالات کااظہار گذشتہ روز ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں پیداواری منصوبہ کپاس 2016-17ء کی منظوری کے سلسلہ میں مسعود قادر ڈائریکٹر اڈاپٹیو ریسرچ پنجاب نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خصوصی گفتگوکے دوران کیا۔
اجلاس میں خالد محمود ڈائریکٹر کاٹن، چوہدری عبدالستار ڈائریکٹر اگرانومی ، ڈاکٹرابرار الحق ڈائریکٹر انٹومالوجی، ڈاکٹرتحسین اطہر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ، ڈاکٹر دلباغ محمد سی سی آر آئی ملتان، غلام حسین ڈائریکٹر باری بہاولپور، ڈاکٹر ارشد بشیر پی اے آرسی یونٹ فیصل آباد کے علاوہ زرعی سائنسدانوں ، کاشتکاروں اور پرائیویٹ کمپنیز کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنی ماہرانہ سفارشات پیش کیں۔اجلاس کے دوران گذشتہ سال کے پیداواری منصوبہ کپاس کا تنقیدی جائزہ بھی لیا گیا اور زرعی ماہرین کی مشاورت سے پیداواری منصوبہ کپاس 2016-17ء میں ضروری سفارشات شامل کرنے کے بعد منصوبہ کی منظوری دے دی گئی۔

مزید :

کامرس -