موبی لنک نے پاکستان کا سب سے بڑا ایچ ڈی وائس نیٹ ورک متعارف کروادیا

موبی لنک نے پاکستان کا سب سے بڑا ایچ ڈی وائس نیٹ ورک متعارف کروادیا

  

لاہور(پ ر) پاکستان کے سب سے بڑے اور سب سے بہترین 3G نیٹ ورک موبی لنک نے اپنے نیٹ ورک کیلئے ایچ ڈی وائس کے نام سے ایک اور جدید فیچر متعارف کرا دیا ہے۔اس فیچر کے ذریعے موبی لنک کے صارفین کوموصول ہونے والی فون کالز غیر معمولی طور پرواضح اور صاف ہونگی ۔ یہ ٹیلی کام کمپنی کی جانب سے ایک منفرد اور جدید ترین اقدام ہے جو سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے علاوہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ فوائد فراہم کرے گا ۔موبی لنک کے ہیڈ آف مارکیٹنگ آصف عزیزنے کہا ،’’ ایچ ڈی وائس ہمارے صارفین کو کال کا سب سے بہترین معیار فراہم کرے گاجو ہمارے صارفین کیلئے نہایت اہم ہے ۔‘‘ انہوں نے مزید کہا ،’’یہ نئی سروس ہمارے صارفین کے لئے حتمی صارف کے تجربے کا مزہ دوبالا کرے گی جو ہمارے تیز ترین 3G نیٹ ورک کے ذریعے سب سے جدید خدمات فراہم کرنے کے عزم کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔

موبی لنک کے سی ٹی او خالد شہزادنے اس مفت سروس میں موجود میکینکس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ ،’’ اگر صارف ایچ ڈی وائس سے لیس اسمارٹ فون اور موبی لنک کے 3Gنیت ورک کی رینج میں ہوگا اور دوسری جانب کال وصول کرنے والا بھی موبی لنک کا صارف ہے اورایچ ڈی وائس سے لیس اسمارٹ فونرکھتا ہے تو ایسی صورت میں یہ سروس خود کار طریقے سے کام کرنا شروع کردے گی ۔ حقیقت میںیہ ایک دلچسپ پروجیکٹ ہے جو ملک میں موبائل سروسز کے آغاز کے بعد سے آواز کی ترسیل میں سب سے زیادہ بہتری فراہم کرتا ہے ۔‘‘

مزید :

کامرس -