ایران کے سا تھ معا شی اور اقتصادی تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے
کراچی(اکنامک رپورٹر)صدر ایف پی سی سی آئی عبدالرؤف عالم نے ایران کے سا تھ معا شی اور اقتصادی تعلقات میں بہتری کو خوش آئندہ قرار دیا ہے اور کہا ہے پاکستان کے ہمسائے ملک ایران پر سے بین الاقوامی پابندی ہٹنے سے باہمی تعلقات میں اضا فہ ہو گا اور سر ما یہ کاری بڑھے گی۔انھوں نے کہاکہ یہ بہترین وقت ہے جب پاکستان اور ایران کے درمیان بینکنگ کے ذریعے باہمی سطح پہ روابط بنائے جائے جس سے دونوں ممالک کی بزنز کمیونیٹی کو فا ئدہ حاصل ہوسکے گا۔ ای سی او چیمبر آف کامر س اینڈانڈسٹری کے صدر کی حیشیت سے فرائض انجام دینے والے عبدالرؤف عالم نے بتایا کہ پاکستان اور ایران نے باہمی تجا ر ت کو فر و غ دینے کیلئے ای سی او ٹریڈ ایگریمنٹ پہ بھی متفقہ دستخط کر چکے ہیں اور ای سی اوریجن میں فری ٹریڈٖ زون کا قیام ای سی او کی ریجنل پلا ئننگ کو نسل کی پہلی تر جیح ہے۔ اس ضمن میں ای سی اواور فری ٹریڈ زون کو مزید تقویت دینے کیلئے بینکنگ چینل کا قیام دونوں ممالک میں فا ئدہ مند ثابت ہو گا۔ ایران پہ بین الاقوامی پابندیوں کے با عث ایران کے سا تھ بینکنگ روابط منقطع ہونے کی وجہ سے ایران کے ساتھ با ہمی تجا ر ت بھی اثر انداز ہوئی تھی۔
انھوں نے اس بات پہ زور دیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایران کے ساتھ بروقت بینکنگ روابط کو بحال کرنے کیلئے ضروری اقدامات کریں۔صدر ایف پی سی سی آئی نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجا رت کو فر وغ دینے سے کئی نئے مواقع جنم لیں گے اُنہوں نے دو نو ں ممالک کی معا شی او