ایجوکیشن رائونڈ اپ

ایجوکیشن رائونڈ اپ

  

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی منصوبوں میں لاکھوں طلبا و طالبات کے لئے مفت تعلیم کی سہولت

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی منصوبوں کی بدولت 19 لاکھ مستحق طالب علموں کو مفت تعلیم کی سہولت میسر آئی ہے۔ یہ بات ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن طارق محمود نے برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی امداد کے پانچ رکنی وفد کے ساتھ میٹنگ میں بتائی جس میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ایم ڈی (آپریشنز)طارق رفیق اور پروگرام ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔ ایم ڈی پیف نے کو بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے چولستان یں75کمیونٹی سکولوں کے توسط سے چھ ہزارسے زائد بچوں کی مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ خانہ بدوش قبیلوں کی سہولت کے لئے 10 موبائل سکول بھی شروع کر دےئے ہیں ۔

پروفیسر ڈاکٹر ریاض قدیر کی ریٹایئرمنٹ

گزشتہ ہفتے معروف نقاد، محقق اور ادیب پروفیسر ڈاکٹر ریاض قدیر گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور کے شعبہ اُردو کی سربراہی سے مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوئے تو اُن کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ کے علاوہ پروفیسر خالد محمود، پروفیسر قاضی اکرام بشیر، محمد رضوان الحق، ڈاکٹر سلیم اللہ شاہ،محمد افضل باٹھ اور دیگر مقررین نے انہیں علمی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اساتذہ کی کارکردگی پرائمری اور مڈل کے

امتحانی نتائج سے مشروط

معلوم ہوا ہے کہ محکمہ پنجاب نے اساتذہ کی کارکردگی کو امسال پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت یکم فروری سے پانچویں اور دس فروری سے آٹھویں جماعتوں کے امتحانی نتائج سے مشروط کردیا ہے۔محکمہ تعلیم کے فیصلہ کے مطابق جن سکولوں کے نتائج 20فیصد سے کم ہوں گے ان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

جی سی یو میں شعبہ فائن آرٹس کے طلبہ کی

سالانہ پراجیکٹ نمائش

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں شعبہ فائن آرٹس طلباء کی سالانہ پراجیکٹ نمائش میں طلباء نے مختلف برانڈزاور سماجی موضوعات کی تشہیر کے لئے بنائی گئی اشتہاری مہمات پیش کیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے نمائش کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر نامور آرٹسٹ ڈاکٹر اعجاز انور اور جی سی یو شعبہ فائن آرٹس کے انچارچ عرفان اللہ بابر بھی موجود تھے۔

نیشنل بک فاؤنڈیشن کے نئے دفتر کا افتتاح

لاہور میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کے ریجنل آفس کے تحت ایوانِ اقبال میں نئے دفتر کا افتتاح کیاگیا ۔تقریب میں وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی،اسلم کمال،سید کرامت شاہ بخاری،سعد اللہ شاہ،خالد شریف ،فرخ سہیل گوئندی،ایم ۔ڈی انعام الحق جاوید اور دیگر نے شرکت کی۔

***

مزید :

ایڈیشن 2 -