سعودی عرب نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو این پی ٹی نتائج کی تمام اقسام کو بھگتنا ہو گا ٗامریکہ کی دھمکی

سعودی عرب نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو این پی ٹی نتائج کی تمام اقسام کو بھگتنا ...

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو اسے این پی ٹی نتائج کی تمام اقسام کو بھگتنا ہو گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے کے بعد سعودی عرب کے حوالے سے ایسے خدشات سامنے آرہے ہیں کہ جوہری بم خرید سکتا ہے اور قوی امکان ہے کہ وہ یہ بم پاکستان سے خریدے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب نے ایسا کیا تو اسے این پی ٹی کے تمام نتائج کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جوہری بم ہونے سے سعودی عرب زیادہ محفوظ نہیں بن جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -