سنگار پور ‘دہشتگردی کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کاالزام ‘27بنگلہ دیشی گرفتار
سنگا پور (این این آئی)سنگار پور میں پولیس نے دہشتگردی کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 27بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔سنگار پور محکمہ داخلہ کے بیان کے مطابق یہ افراد ایک کنسٹرکشن انڈسڑی میں کام کرتے تھے اور انہیں گزشتہ دسمبر میں مختلف کاروایؤں کے دوران گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق مبینہ طور انتہاء پسند تنظیموں سے ہے اور انکے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی شہریوں کے ورک پرمٹ منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔