لطیف احمد نے اپنا گرم گرم لہو اسلام کی آبیاری کے لئے نچھاور کیا

لطیف احمد نے اپنا گرم گرم لہو اسلام کی آبیاری کے لئے نچھاور کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(کے پی آئی)حزب المجاہدین کی کمانڈ کونسل کا اجلاس زیر صدارت نائب امیر حزب سیف اللہ خالد منعقد ہوا، جس کے دوران پلوامہ میں لطیف احمد عرف ہارون ساکن بیگ پورہ، شاکر احمد عرف عبدالعزیز ساکن بانڈینہ پلوامہ اور ایک عام شہری پرویز احمدساکن نائنہ بٹہ پورہ پلوامہ کے جان بحق ہونے پر ان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس قوم کے نوجوانوں کا لہو آزادی کی خاطر بہنے کے لئے بیتاب ہو، اسے دشمن کبھی زیادہ دیر تک غلام نہیں بنا سکتا۔ انہوں نے کہا لطیف احمد اور شاکر احمد حزب المجاہدین کا قیمتی اثاثہ تھے، جنہوں نے اپنا گرم گرم لہو اسلام کی آبیاری کے لئے نچھاور کیا۔ انہوں نے ان کی بہادری کی داد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے سرشار تھے اور انتہائی کٹھن حالات میں انہوں نے ثابت قدمی دکھائی جس پر تنظیم اور قوم ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔ سیف اللہ خالد نے اجلاس کے آخر پر تمام شہداکے بلند درجات کے لئے دعا کی اور اس عزم کو دہرایا کہ ان شااللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری قوم بھارت کے پنجہ استبداد سے نجات حاصل کرے گی۔

مزید :

عالمی منظر -