امریکی نیوی سیل کے سابق اہلکار کے خلاف اسامہ بن لادن کی غیر قانونی تصویر رکھنے کا مقدمہ نہیں چلایا جائیگا

امریکی نیوی سیل کے سابق اہلکار کے خلاف اسامہ بن لادن کی غیر قانونی تصویر ...

  

واشنگٹن (این این آئی) ایبٹ آباد آپریشن میں حصہ لینے والے امریکی نیوی سیل کے سابق اہلکار کے خلاف اسامہ بن لادن کی غیر قانونی تصویر رکھنے کا مقدمہ نہیں چلایا جائے گا۔ میتھیو بیسونیٹ نے اسامہ بن لادن کی لاش کی ایک تصویر غیر قانونی طور پر اپنے پاس محفوظ کرلی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق کمانڈومیتھیو نے کمپیوٹرکی ہارڈ ڈرائیو تفتیش کاروں کو واپس کردی جس کے تحت ان پر کوئی مقدمہ نہیں چلایا جائے گا۔ میتھیو بیسونیٹ نے 2 دو ہزار بارہ میں اپنی کتاب نوایزی ڈے میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تفصیل لکھی تھی جس پر پینٹاگون اور دیگر فوجی اداروں نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -