موزبیق ‘پاکستانی ہائی کمشنر کی نائب وزیر خارجہ موزبیق سے ملاقات
جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان اور موزبیق مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عمل میں میں ہیں۔ موزنبیق میں پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب اور نائب وزیر خارجہ موزبیق نیالیٹی مونڈلین کے مابین ایک اجلاس میں دونوں ممالک کے سیاسی، سفارتی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کا جائزہ لیاگیا ۔ اجلاس میں دونوں دوست ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تعاون کی اضافی راہیں دریافت کرنے پر اتفاق کیاہوا۔ہائی کمشنر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف "افریقہ دیکھو" پالیسی میں مزیدبہتری اور خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی معاملات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد میں موزبیق سے سفارت کاروں کی تربیت کے علاوہ پاکستان میڈیکل اور انجینئرنگ کالج میں داخلے کی بھی پیش کش کی۔ نائب وزیر خارجہ موزبیق نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے مستحکم رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ۔اجلاس میں دونوں اطراف کی جانب سے باہمی معاہدوں پر دستخط اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلاقات کو بڑھانے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ بڑھانے کیلئے بھی گفتگو کی گئی۔ اس سلسلے میں نائب وزیر خارجہ نے جلد ہی ہائی کمشنر کو ایک معاہدے کا مسودہ فارورڈ کرنے کا وعدہ کیا۔ہائی کمشنر نے موزبیق میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یوم کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی۔یہ پہلا موقع ہے کہ موزبیق میں کشمیر کی خود ارادیت کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔