بھارتی یوم جمہوریہ 26جنوری کی آمد کے پیش نظر کشمیریوں کی پکڑ دھکڑ تیز ہوگئی

بھارتی یوم جمہوریہ 26جنوری کی آمد کے پیش نظر کشمیریوں کی پکڑ دھکڑ تیز ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی سرینگر(کے پی آئی) نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ 26جنوری کی آمد کے پیش نظردہلی دوسری ریاستوں میں مقیم کشمیریوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی ہے ۔ طلبہ کے ساتھ ساتھ کارروباری کاموں کے سلسلے میں بھارتی ریاستوں میں مقیم کشمیری نوجوانوں کی سرگرمیوں پر سیکیورٹی و خفیہ ایجنسیاں مسلسل نظریں لگائے رکھے ہوئے ہیں جبکہ باہر کے شہروں کے ہوٹلوں و گیسٹ ہاؤسوں میں مقیم کشمیریوں پر بھی کڑی نظررکھی جارہی ہے ۔ جموں گئے کشمیری نوجوانوں پر بھی سیکیورٹی ایجنسیاں باریک بینی سی نظریں جمائے ہیں اس صورتحال کے نتیجے میں طلبہ و ذہنی دقتوں کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔بھارتی ریاستوں میں موجود کشمیریوں کی سرگرمیوں اور ان کی حرکات پرکڑی نظرگزر رکھنے کی سیکیورٹی ایجنسیوں کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں ۔ اس ضمن میں بھارتی وزارت داخلہ نے بھی سراغ رساں ایجنسیوں و مختلف ریاستوں کی پولیس کی ہدایات کی ہے کہ وہ 26جنوری تناظر مین کشمیریوں پر باریک بینی سے نظرگزر رکھیں اور کسی بھی کشمیری کی مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں فوری طور کارروائی عمل میں لائیں ۔ واضح رہے حالیہ پٹھانکوٹ فدائین حملے کے بعد باہر کی ریاستوں میں مقیم کشمیریوں جن میں مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیر تعلیم طلبہ بھی شامل ہیں سیکیورٹی و خفیہ ایجنسیوں کی نظروں کا باربار سامنا کرناپڑرہا ہے جبکہ ان کشمیریوں کی ہر طرح کی سرگرمیوں پر باریک بینی سے نظرگزر رکھی جارہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں نئی دہلی کے ساتھ ساتھ دوسری ریاستوں کے ہوٹل مالکان گیسٹ ہاوئس مالکان دوسرے ان لوگوں جو اپنے کرمے کرایہ پر دیتے ہیں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بارے میں سخت محتاط رہیں تاکہ کسی ایسے شخص کو رہنے کے لیے کمرہ نہ دیا جائے جس کے بارے میں کچھ شک ظاہر ہو ۔ اس ضمن میں کشمیریوں کے بارے میں زیادہ محتاط رہنے کو کہا جارہا ہے ۔ اس بارے میں ہوٹل و گیسٹ ہاؤس مالکان کو ہدایت کی گئی ہیں کہوہ اس بارے میں اپنے نزدیکی پولیس سٹیشن کے ساتھ رابطہ بنائیں رکھیں اور کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمیوں کے ابرے میں فور طور پر پولیس کو مطلع کریں ۔
جموں و دہلی اور دوسرے شہروں کے ہوٹلوں میں مقیم کشمیریوں جن میں طالب علم و کاروبار سے وابستہ اشخاص شامل ہیں کے بارے میں مالکان سے تمام ضروری جانچ کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں ۔ کئی دوسرے شہروں جن میں ممبئی ، بنگلورو،چینی اور حیدرآبادشامل ہیں میں موجود کشمیریوں پر بھی سخت نظر گزر رکھی جارہی ہے ۔ ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقعے پر سراغ رساں ایجنسیوں کی طرف سے دی گئی وارننگ کی کئی جنجو حملے کرنے کی تاک میں ہیں کو دیکھتے ہوئے کشمیریوں کی سرگرمیوں پر باریک بینی سے نظر گزر رکھی جارہی ہے ۔ سراغ رساں ایجنسیوں نے پہلے ہی خبردار کرتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ کو رپورٹیں دی ہیں کہ 26جنوری کے موقعے پر کشمیر میں سرگرم عسکریت پسند اور سرحد پار کے عناصر و ان کے حمائتی جموں کشمیر و دوسرے شہروں میں امن و امان کو بگاڑنے کی تاک میں ہیں ۔ مختلف کالجوں میں زیر تعلیم کمشیری طلبہ کی سرگرمیوں پر نظر گزررکھنے کے لیے کالجوں انتظامیہ کو بھی خاص ہدایات دی گئی ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -