کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار کم نہ ہونے سے آبی حیات شدید متاثر ہو سکتی ہے ،آسٹریلوی ماہرین

کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار کم نہ ہونے سے آبی حیات شدید متاثر ہو سکتی ہے ...

  

سڈنی (اے پی پی) آسٹریلوی ماہرین برائے آبی حیات نے کہا ہے کہ اگر ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار کو کم نہ کیا گیا تو آبی حیات کو 2050ء تک شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیورسٹی آف نیوساؤتھ ویلز کے ماہرین نے پہلی مرتبہ آبی حیات سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار کو کم نہ کیا گیا تو آبی حیات 2050ء تک یا اس سے قبل شدید متاثر ہو سکتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہا تو آبی حیات کھانے کے قابل نہیں رہیں گی اور یہ انسانوں کے لئے انتہائی مضر صحت ہو جائیں گی۔

مزید :

عالمی منظر -