برازیل میں ذکا وائرس سے متاثرہ 5 بچے ہلاک
ریوڈی جنیرو (اے پی پی) برازیل میں ذکا وائرس سے متاثرہ 5بچے ہلاک ہوگئے۔برازیل کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال مغربی حصے میں ذکا وائرس سے متاثرہ 5بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک 224افراد میں ذکا وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ذکا وائرس کے باعث نئے پیدا ہونے والے بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اور اس وائرس سے بچوں کی دماغی نشوونما شدید متاثر ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ ذکا وائرس سے متاثرہ ماں سے پیدا ہونے والا بچہ پیدائشی طور پر اس وائرس کا شکار ہو جاتا ہے اور اس کے دماغ کی نشوونما محدود اور سائز چھوٹا رہ جاتا ہے۔