افغان طالبان نے بیوی کا ناک کاٹ کر فرار ہونے والے شخص کی تلاش شروع کر دی

افغان طالبان نے بیوی کا ناک کاٹ کر فرار ہونے والے شخص کی تلاش شروع کر دی

  

کابل(این این آئی) افغان طالبان نے صوبہ فریاب میں اپنی بیوی کا ناک کاٹ کر فرار ہونے والے شخص محمد خان کی تلاش شروع کر دی۔متاثرہ خاتون کی آن لائن تصاویر پر سوشل میڈیا پر اٹھنے والے شور کے بعد طالبان نے اپنے زیر اثر صوبے میں خاتون پر حملے کو ’غیر اسلامی‘ قرار دیا ہے۔خان اپنی 20 سالہ بیوی ریضا گل پر پاکٹ چھری سے حملے کے بعد فرار ہے۔ علاقے کے مقامی افراد کے مطابق خان ترکمانستان کے ساتھ سرحدی علاقے میں کہیں چھپا ہوا ہے۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ وہ خان کو تلاش کر رہے ہیں تاکہ جان سکیں کہ اس نے کس وجہ سے یہ حرکت کی۔مقامی طالبان عہدے دار نور محمد نے حملے کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا گروپ اس واقعہ پر سخت برہم ہے۔

مزید :

عالمی منظر -