تھائی شہری کو فیس بک پر بادشاہ کی مبینہ توہین پر چھ سال قید کی سزا سنادی گئی

تھائی شہری کو فیس بک پر بادشاہ کی مبینہ توہین پر چھ سال قید کی سزا سنادی گئی

  

بینکا ک(این این آئی) تھائی شہری کو فیس بک پر بادشاہ کی مبینہ توہین پر چھ سال قید کی سزا سنادی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ میں قانون کے تحت بادشاہ کے خلاف بیان بازی کو توہین آمیز قرار دے کر قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔بنکاک کی کریمنل کورٹ نے بدھ کو 46 سالہ پیا جلکتیپھن کو 2013 میں دو فیس بک پوسٹس پر سزا سنائی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ان پوسٹس سے خدشہ تھا کہ یہ عوام کو بادشاہ کے خلاف بے ادب بنا دیتیں۔عدالت نے شروع میں نو سال کی سزا سنائی تھی تاہم تحقیقات کے دوران تعاون کرنے پر عدالت تین سال کی سزا کم کرتے ہوئے اسے چھ سال تک محدود کر دیا۔

مزید :

عالمی منظر -