دو ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے با وجود کپوارہ کے تین شہری لاپتہ

دو ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے با وجود کپوارہ کے تین شہری لاپتہ

  

سری نگر(کے پی آئی)دو ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے با وجود ابھی تک کپوارہ کے تین لاپتہ شہریو ں کے بارے میں یہ بات سامنے نہیں آ ئی کہ وہ کہا ں پر ہیں اور کس حالت میں ہیں ۔درد پورہ کرالہ پورہ اور ڈولی پورہ ترہگام کے 3لاپتہ شہریو ں کے لواحقین نے بتا یا کہ وہ ان کے لاپتہ ہونے کے بعد سخت پریشان ہیں اور اب دو ماہ گزر گئے لیکن ان کے اغوا کار نے ابھی تک بھی پولیس کو یہ نہیں بتا یا کہ وہ تین شہری کہا ں پر ہیں ۔گزشتہ سال کے 17نومبر کو درد پورہ کرالہ پورہ کے غلام جیلانی کھٹانہ ،میر حسین کھٹا نہ اور ڈولی پورہ ترہگام کے علی محمد شیخ کو ایک مقامی فوجی اہلکار منظور احمد نے اپنے ساتھ لیکر لاپتہ کر دیا جس کے بعد انہو ں نے پولیس میں مقامی فوجی اہلکار کے خلاف اغوا کاری میں ایک کیس درج کیا ۔

لواحقین نے بتا یا کہ جب یہ بات سامنے آئی کہ فوجی منظور نے تینوں شہریو ں کو لاپتہ کردیا تو فوجی کو گرفتار کیا گیا اور ان پر کپوارہ عدالت نے سخت دبا ڈالتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ کیس میں سر عت لاکر عدالت کو مطلع کریں کہ فوجی اہلکار نے تینو ں شہریو ں کو کہا ں لیا تاہم آج تک لاپتہ شہریو ں کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے اور ناہی پولیس نے گرفتار فوجی اہلکار سے سچ اگلوانے میں اپنا رول نہیں نبھایا ۔

مزید :

عالمی منظر -