عراق میں داعش اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ٗاقوام متحدہ

عراق میں داعش اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ٗاقوام متحدہ

  

بغداد (این این آئی)عراق کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کے خصوصی نمائندے جان کیوبس نے کہا ہے کہ عراق میں حکومتی حامی فورسز کے ہاتھوں نقصان کے باوجود داعش اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس سے ہزاروں شہری نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ ایک بیان میں جان کیوبس نے تنازعے کے تمام فریقوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔انہوں نے عالمی برداری سے کہا کہ وہ داعش سے بازیاب کئے گئے علاقوں میں نقل مکانی کرنے والوں کو واپس لانے،انکی بحالی اورتعمرات کے سلسلے میں عراقی حکومت کی مدد کریں۔انہوں نے حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ امن امان کی صورتحال کو یقینی بنائیں۔دریں اثناء اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافے کے بارے میں خبر دار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہاں لوگ پرتشدد کاروئیوں کے علاوہ خوراک ،پانی کی قلت اور صحت کی سہولتوں کے فقدان کے باعث بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -