ٰٖٓ ٓشالمیارتھیٹرمیں آج سے سٹیج ڈرامہ ’’تیرا جواب نہیں‘‘ شروع ہوگا

ٰٖٓ ٓشالمیارتھیٹرمیں آج سے سٹیج ڈرامہ ’’تیرا جواب نہیں‘‘ شروع ہوگا

  

لاہور ( فلم رپورٹر) شالمیارتھیٹرمیںآج سے نیاسٹیج ڈرامہ ’’تیرا جواب نہیں ‘‘ شروع ہوگا۔اس ڈرامہ میںآشا چوہدری اور شیبا رانی نے شائقین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے خصوصی ڈانس آئٹم تیارکئے ہیں ۔ واضح رہے کہ ڈرامے کی دیگرکاسٹ میں مختار چن،شاہد خان،سیمی خان،وسیم پنوں اور عظیم وکی شامل ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق ہیں جبکہ اس کی تحریر وہدایات ڈاکٹر اجمل ملک کی ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ملک طارق نے کہا کہ میں نے اور میری ٹیم نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری ڈرامے پیش کئے ہیں ان ڈراموں کی کامیابی کا تمام کریڈٹ میرے ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کو جاتا ہے

اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ ڈاکٹر اجمل ملک دور حاضر کے نمبر ون سٹیج ڈائریکٹر ہیں وہ اپنے کام پر مکمل دسترس رکھتے ہیں۔

مزید :

کلچر -